جو قومیں اپنے قومی ہیروز کو فراموش کر دیتی ہیں ان کے نام و نشان مٹ جاتے ہیں ۔ وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر | وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کی خصوصی ہدایات پر شعبہ فائن آرٹس کی طالبات نے نعرہ پاکستان کا مطلب کیا کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے ان کے خوبصورت پورٹریٹ بناے ۔ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار دختران سیالکوٹ نے سیالکوٹ شہر کی عظیم ہستی پروفیسر اصغر سودائی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے شعبہ فائن آرٹس کی بہترین کاوش پر طالبات اور فائن آرٹس شعبہ کے انچارج سر رضا کی کارکردگی کو سراہا ۔۔۔