جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ شعبہ فائن آرٹس کی طالبات کے فن پاروں نے دیکھنے والوں کو اپنی مہارت سے دنگ کر دیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کی خصوصی دلچسپی کی بدولت طالبات کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاے جا رہے ہیں ۔بہترین کارکردگی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے ڈاکٹر افضال ، سر رضا اور طالبات کو مبارکباد پیش کی ۔