گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں وائس چانسلر محترمہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثرکی زیر نگرانی تین روزہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا. گیا.جس کی مہمان خصوصی محترمہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ موجود تھیں- مہمان اعزاز پروفیسر نائلہ ارشد, انچارج آف فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد افضال بٹ, انچارج فیکلٹی آف نیچرل سائنسز ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی, انچارج فیکلٹی آف ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر محمد الیاس اور مس راحیلہ بھی موجود تھیں- اس تین روزہ سپورٹس گالا میں طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن نے بڑھ چڑھ کر مختلف کھیلوں جس میں رسہ کشی ,چاٹی ریس, تھری لیگ ریس اور باقی کھیلوں میں حصہ لیا. سپورٹس گالا کے آخری روز مارچ پاس اور کراٹے کی منفرد پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ساتھ جیتنے والی طالبات اور ٹیمز میں انعامات تقسیم کئے گئے- ڈائریکٹر سپورٹس مس عطیہ الطاف اور ڈائریکٹر سٹوﮈنٹس آفئر ﮈاکٹر شگفتہ فردوس کی دن رات محنت سے اسپورٹس گالا اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا