گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا 11 واں سنڈیکیٹ اجلاس

صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن پنجاب جناب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیرصدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس کمیٹی روم یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال،پروفیسر ڈاکٹر وسیم انور،پروفیسر ڈاکٹر شائستہ سونو سراج الدین،ڈاکٹر طارق محمود چیرمین گوجرانولہ بورڈ،ڈاکٹر محمد الیاس، ہائیرایجوکیشن کمیشن، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اب تک کی جانے والی کوششوں بارے بریفنگ دی اور مختلف ایجنڈا ائیٹمز سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے پیش کئے۔مجموعی طور پر ایجنڈا کے اکثر آئٹیمز کو خوش اسلوبی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کر لیے گیا بالخصوص جامعہ ہذا کے دستور کی منظور ی کی سفارش اور فنانس و پلانگ کے ایجنڈا وغیرہ کی منظوری کی سفارش شامل ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب جناب راجہ یاسر ہمایوں ساحب نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نہ صرف صوبہ بھر میں 9نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں شعبہ تعلیم کو بالخصوص اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا یہاں تک کہ آج ان کے قیام کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں مختلف قانونی اور انتظامی مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ مزید برآں انھوں نے محکمہ خزانہ، قانون اور ہائیرایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں درپیش قانونی اور انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔