موجودہ معاشی تناظر میں ریاست مدینہ کے معاشی نظام کا اطلاق

ادارہ عربی وعلوم اسلامیہ اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ Ú©Û’ زیر اہتمام سیرت اسٹڈی سینٹر سیالکوٹ کینٹ Ú©Û’ تعاون سے ایک سیمنیار   موجودہ معاشی تناظر میں ریاست مدینہ Ú©Û’ معاشی نظام کا اطلاق ‘            کے موضوع  پر منعقد کیا گیا ۔  جس Ú©ÛŒ صدارت پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر ØŒ وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی، سیالکوٹ  Ù†Û’ Ú©ÛŒ جبکہ  مہمان خصوصی   خواجہ مسعود اختر  صدر  سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  تھے Û”
مقرر  :  محمد     منیر احمد                                                چیف  مینجر ، ریٹائرڈ  اسٹیٹ  بنک آف پاکستان تھے ۔
میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سیدہ  سعدیہ  انچارج ادارہ  عربی وعلوم اسلامیہ نے ادا کیے ۔ مقرر نےسیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں موجودہ معاشی نظام کے حل  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول ﷺ سے تدریج ، حکمت  اور معاشی اداروں کی تشکیل کے ذریعے  مضبوط بنیادوں پر معاشی نظام    قائم کیا ، جس میں ٹیکس فری مارکیٹ کا تصور انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے اس  موضوع پر سیر حاصل  روشنی ڈالی ۔  سیمینار کے آخر میں  سوال وجواب کی نشست ہوئی جس میں  حاضرین نے موضوع سے متعلق سوالات کئے۔ محترمہ وائس چانسلر صاحبہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ   کوثر  صاحبہ نے  معزز مہمان گرامی کا شکریہ  ادا کیا۔   اور اس بات پر زور دیا کہ  ریسرچ  کے فروغ کے لئے انڈسٹری  اور تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر رہ کر کام کرنا ہوگا۔ تاکہ  نئی نسل عملی زندگی میں معاشی       طور پر خود انحصاری کی جانب گامزن ہوسکے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ جدید مہارتوں سے بھی  آشنا ہوسکیں  جوعملی زندگی کے مسائل کے حل میں انہیں مدد دیں گے ۔

مہمان خصوصی خواجہ مسعود اختر  نے بھی  اس اہمیت کو باور کروایا کہ  آج   معاشی بحران کی ایک وجہ یہ بھی  ہم نے  تعلیم کے ساتھ   سکلز   یعنی فنون کو منسلک  نہیں  کیا۔  لہذا ایک   پڑھا لکھا نوجوان   نوکری کے لئے دربدر پھرتا ہے۔ اس لئے  تعلیمی اداروں کو اس جانب خاطر خواہ  توجہ دینی چاہیے۔  نیز     انہوں نے جی سی ویمن یونیورسٹی، سیالکوٹ کی انتظامیہ کی خدمات کو سراہا کہ وہ ریسرچ  کی جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے۔  ایک مضبوط اکیڈیمیا اور انڈسٹری لنکجزقائم ہورہا ہے۔