معیار کی بہتری کامرکزی نصب ا لعین تحقیق، مطالعہ اور تعلیمی سہولیات میں کام کے معیار کو عروج کی جانب گامزن کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ طالبات اساتذہ اور عملے کو بہترین تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان مقاصد کا حصول اُسی صورت ممکن ہے اگر تمام سطحوں پر تربیتی پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے مثلاََ مرحلہ وار تربیتی عمل ۔ تمام اراکین کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ بنیادی مقاصد اور خیالات سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ تربیتی ورکشاپس کیو ای سی کے معروضی عنا صر میں سے ایک ہے۔
سیمی نار:۔  طالبات اور اساتذہ کے اندرامتیازی اور مخصوص اہلیت پیدا کرنا
تعلیمی مجالس:۔  معیار کی بہتری کے مرکز کا مقصد ہے کہ عملی صلاحیتوں کو نقطہ عروج تک پہنچانا اور قائم کردہ معیار کو برقرار رکھنا۔
ورکشاپس:۔  تمام اراکین کی تربیت کرنا اور ان حکمتِ عملیوں کومعیار بڑھانے کے مرکز کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا۔