تاریخ جامعہ

ثانوی تعلیم (حصّہ اوّل اور دوم) انٹر ایف اے کی سطح پر جماعتوں کا آغاز۱۹۵۱ء ؁ میں ہوا۔ ایف ایس سی جماعتوں کا آغاز۱۹۵۲ء ؁ میں اور بی ایس سی جماعتوں کا آغاز ۱۹۶۰ء ؁ میں ہوا۔ ادارہ ہذاا میں ایم اے اُردو، انگریزی اور اسلامیات کی جماعتوں کا آغاز ۱۹۸۹ء ؁ میں ہوا۔ بی ایس آنرز (چار سالہ ڈگری پروگرام) جس کو ہائیر ایجوکیشن نے متعارف کروایا۔ اس کا آغاز ۲۰۱۰ء ؁ میں ہوا۔ سیال کوٹ میں یہ خواتین کی اولین جامعہ ہے جو گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کے نام سے متعارف ہوئی۔ شرح تعلیم میں اضافہ کی بدولت گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیال کوٹ کو جامعہ کا درجہ دے دیا گیا اور اس کا نیا نام گورنمنٹ کالج ویمن یونی ورسٹی تجویز ہوا۔ حکومت پنجاب کے آئین ۲۰۱۲ء ؁ (VII of 2013 ) کی روشنی میں جامعہ کو اس کی اپنا چارٹر ۲۰۱۲ء ؁ تفویض ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین گجرات یونی ورسٹی کے رئیس الجامعہ تھے اُنھیں ۱۸ مارچ ۴۰۱۴ء ؁ کو گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیال کوٹ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔ ۱۲ ستمبر ۲۰۱۴ء ؁ کو پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی نے گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کی رئیس الجامعہ کے طور پر یہ ذمہ داری قبول کر لی۔