شعبہ اسلامیات

بی ایس کی سطح پر اسلامی تعلیمات ایک بین الکلیاتی پروگرام ہے۔جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی مذہبی اور ثقافتی روایات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی اہمیت کے پیش نظر یہ نصاب انٹر کی سطح پر لازمی اور اختیاری مضمون کے طور پر موجود ہے۔ ادارہ ہذا میں ۲۰۱۰ء ؁ سے اب تک اسلامی تعلیمات کا مضمون گریجویٹ کی سطح پر لازمی مضمون کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ ۱۹۸۹ء ؁ سے شعبہ ہذ ا ایم اے کی ڈگریاں بھی جاری کر رہا ہے۔ اس مضمون کو پڑھانے کا مقصد طالبات کو زرخیز اسلامی مقاصد ، ورثے اور تہذیب سے روشناس کرنا ہے۔ مزید براں اسلامی نظریے کے اُس کردار پر روشنی ڈالنا بھی مقصود ہے جس کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی الگ ریاست پاکستان کی صورت میں حاصل کی۔ اسلامی تعلیمات کی بدولت طالبات اسلامی ادبی تاریخ کے ساتھ ساتھ مذہبی سوچ و بچار سے بھی بہرہ مند ہو رہی ہیں۔