دفتر خزانچی

تعارف:۔

جامعہ کے مالی اثاثوں اور واجبات کو منظم کرنا ایک مشکل امر ہے۔ اس اہم امر کی انجام دہی کے لیے جامعہ ہذا نے خزانچی کا دفتر قائم کیا ہے۔ یہ خصوصی طور پر جامعہ کے مالی معاملات کو مکمل ایمانداری ، حکمت اور دور اندیشی کے ساتھ جامعہ کی بہبود اور توسیع میں استعمال کرنے کا ذمہ دار ہے۔ جامعہ کے مالی ذرائع کی پیداوار اور مالی اخراجات کی ادائیگی ، تاخیری واجبات کی ادائیگی ، تحفظ (سکیورٹی) کی مد میں جمع کی گئی رقوم کی واپسی، جرمانہ کی ادائیگی،میقات کے نتائج کی نقول ، مقالہ جات کے دورانیہ میں توسیع ، جلسہ تقسیم انعامات کی رجسٹریشن،گاؤن،سکیورٹی بھی اس دفتر کی ذمہ داری ہے۔