دور حاضر میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ بلاشبہ ذرائع ابلاغ زندگی کی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت بن چکاہے۔میڈیا کا مقصد مختلف اوقات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں نئے حقائق کو جانچنا بھی ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے کردارسے مکمل آگاہ ہونے کے لیے گورنمنٹ کالج ویمن یونی ورسٹی سیال کوٹ میں ۵ مئی ۲۱۰۵ء میں ’’میڈیا واچ سوسائٹی ‘‘ کا قیام عمل میں آیا۔ان مجالس کا مقصد طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں اور خبروں پر اپنے بہترین تجزیے پیش کر سکیں ۔یہ مجلس مختلف قسم کے سیمی نار ، کانفرنس، تقاریری مقابلے ، بحث و مباحثے،تربیتی ورکشاپس وغیرہ کا انعقاد کرے گی اور جامعہ ہذا میں ہونے والے مختلف واقعات کا احاطہ بھی کرے گی۔
زیرِ نظر شعبے کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں۔
اس شعبے کا مقصد خبروں پر صحت مند تنقید کرنا ہے تا کہ طالبات کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ حالاتِ حاضرہ سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔
اس کا مقصدطالبات کو اس قابل بنانا کہ وہ بین ا لاقوامی معاشرے کی دوڑ میں شامل ہو سکیں۔
طالبات کو معاشرے کے پر اعتماد شہری بنانا۔
طالبات کی تنقیدی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنا
مختلف سماجی مسائل کو حل کرنااور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا
طالبات کو ملک کے معروف اخبارات اور ٹی وی چینلز میں ہونے والے امور کے متعلق آگاہ رکھنا
جامعہ ہذا کی کامیابیوں کی طباعت کرنا
طالبات اور ذرائع ابلاغ کے مابین فاصلوں کو کم کرنا