شعبہ فنونِ لطیفہ

فن انسانی احساسات کی زرخیزی کا باعث بنتا ہے۔ یہ افراد کے جمالیاتی ذوق کو تسکین پہنچانے کا دل کش ذریعہ ہے۔ یہ سماجی اور اجتماعی ضمیر کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شعبہ ہذا کا پروگرام ایک نظریاتی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جو دورِ حاضر کے تناظر میں ہمارے مقامی رسم و رواج اور طور طریقوں کی ترجمانی بھی کرتا ہے۔ اوائل میں یہ نصاب انٹر میڈیٹ کی سطح پر رائج تھا لیکن ۲۰۱۵ء ؁ سے جامعہ ہذا نے باقاعدہ طور پر فنونِ لطیفہ کے مضمون میں گریجویٹ کی ڈگری کا اجراء کیا۔ فنون لطیفہ کا مقصد طالبات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے تخیلات و تصورات کو تصویری صورت میں پیش کر سکیں۔