شعبہ معاشیات سماجی سائنسی علوم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔جس کا قیام۲۰۱۰ء میں عمل میں آیا۔ لیکن تاریخ کے اوراق کا بغور مطالعہ کیا جائے تو اس کی جڑیں کالج تک جاتی ہیں۔ جب اس کو اختیاری مضمون کے طور پر انٹر میڈیٹ اور بی اے کی سطح تک پڑھایا جاتا تھا۔اب شعبہ ہذا پوسٹ گریجویٹ کی سطح کی تعلیم دے رہا ہے۔ اس کا نصاب تمام قومی اور بین الاقوامی اداروں سے منطور شدہ نصاب کے عین مطابق ہے۔
شعبہ معاشیات میں بہترین ،ہنر مند اور تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں جو طالبات کو صحت مند اور زرخیز تحقیقی تجربے سے روشناس کر رہے ہیں۔ فی الوقت شعبہ ہذا میں دو سو پچاس طالبات بی ایس کی سطح پر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ طالبات کی بہتر تعلیم کے لیے تمام سہولتوں اور وسائل تک رسائی ممکن ہے جن میں کُتب خانہ اور کمپیوٹر لیب بھی شامل ہے۔شعبہ معاشیات ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔شعبہ ہذا کے اساتذہ اپنے تعلیمی نصاب کو وقتََا فوقتََاجدید حطوط پر استوار کرتے رہتے ہیں تا کہ یہ نصاب طالبات کے علم میں اضافہ کا موجب بن سکے۔