<

(دفتر رجسٹرار (سرکاری دستاویزات کا محا فظ دفتر

رجسٹرار کا دفتر(سرکاری دستاویزات کا محا فظ دفتر) جامعہ کے معاملات میں نگران کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف جامعہ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے بل کہ انتظامی معاملات میں سفارشات مرتب کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ متوازن اور بہترین عملی ماحول فراہم کرنا (جس میں مساوی سطح پر کام تقسیم کیا گیا ہو) بھی دفتر ہذا کی اوّلین ترجیحات میں سے ہے۔ علاوہ ازیں طالبات کو رجسٹریشن سے لے کر سند حاصل کرنے تک ہموار راہیں مہیا کرنا بھی اس دفتر کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اور انتظامی حکمتِ عملی مرتب کرنا اور ان منصوبہ جات پر نظر ثانی کر کے ان کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی اس دفتر کے فرائض میں شامل ہے۔

رجسٹرار دفتر کے مقاصد

سیال کوٹ کے رجسٹرار دفتر کا کام گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کی طالبات کی درستی ،سچائی اور ان کے دفتری ریکارڈ کو ذمہ داری کے ساتھ پوشیدہ رکھنا ہے۔ جامعہ کی پالیسی کو اعلیٰ تعلیم کے قوانین کے مابین ہم آہنگی کو یقینی بنانا اور طالبات اور اساتذہ کے ساتھ انتظامی معاملات میں تعاون کرنا ، ان امور کی انجام دہی کے لیے دفتر ہذا کا عملہ تیار رہتا ہے۔