شماریات کی مانگ کاروبار، صنعت، جامعات اور تحقیقی تجربہ گاہوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہے۔ایک ماہر شماریات کے طور پر ، آپ ایک دوا ساز کمپنی ، حکومتی پبلک پالیسی کی تشکیل،کاروبار میں مارکیٹ کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی یا فنانس میں عوامی محکموں کی انتظامیہ کے طور پر اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔اب شماریات صنعت،کامرس، سیاسیات، تجارت، طبعیات، کیمیا، معاشیات، ریاضی، حیاتیات، نباتیات، نفسیات، فلکیات، وغیرہ میں تمام مضامین کا جامعہ علم حاصل کرنے کے لیے ایک مرکزی حیثیت احتیار کر چکا ہے۔اس طرح بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ شماریات کا شمار تمام میدانوں میں وسعت کا حامل ہے۔
عصرِ حاضر کی تحقیق میں شماریات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ شماریاتی طریق کار اور تجزیات اکثر تحقیقی نتائج کو منظر عام پر لانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے تمام محقیقین کے لیے لازم ہے کہ وہ شماریات کا بنیادی علم حاصل کریں تاکہ وہ معلومات کو حاصل کر کے اُن کی افادیت کا اندازہ لگا سکیں اور اپنے تحقیقی امور کو بہ طریقِ احسن مکمل کر سکیں۔