زبان اظہار خیال اور بیان کا ذریعہ ہے۔ یہ ہمارے خیالات اور تصورات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔زبان افراد اور اقوام کے کردار کی تعمیر میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ زبان انسانوں کے مابین فا صلوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے مابین ہم آہنگی بھی پیدا کرتی ہے۔ہر ملک اپنی قومی زبان رکھتا ہے اور ہماری قومی زبان اُردوہے۔گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی میں شعبہ اُردو کا وجود اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ ادارہ ہذا۔
شعبہ اُردو ایک پُر اعتماد افرادی قوت رکھتا ہے اور طالبات کو باکردار اور با صلاحیت بنانے میں کوشاں ہے۔ اس کا مقصد ایسی نوجوان نسل کو پروان چڑھانا ہے جو اپنی فکر میں پختہ اور اخلاقی اقدار میں مضبوط ہوں۔ ہماری آنے والی نسل پاکستان کا مستقبل ہے۔جس کے کندھے پر مضبوط پاکستان کی تعمیر جیسی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اُردو زبان شاعری اور نثر جیسے ذرخیز خزانے سے مزّین ہے۔شعبہ ہذا کے اساتذہ طالبات کو وسیع تر ادبی علم سے بہرہ ور کرنے میں کوشاں ہیں اور ملکی، ثقافتی اقدار کو زندہ رکھنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔