حیوانیات کا شعبہ گورنمنٹ کالج ویمن یونی ورسٹی کے متحرک شعبہ جات میں سے ایک ہے۔ حیوانیات کا علم طالبات کو جانوروں کی زندگی اور اُن کے اندر وقوع پزیر ہونے والے مختلف عوامل کے متعلق مکمل آگہی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شعبہ ہذاکا مقصد طالبات کو بین الکلیاتی تحقیق میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید حیاتیاتی سائنس کی دنیا میں اپنا مستقبل منوار سکیں ۔اور بائیو انفارمیشن اور بائیو سٹیٹیسٹکس جیسے مضامین سے روشناس ہو سکیں۔شعبہ ہذا کے پاس بہترین تدریسی سہولیات میسر ہیں جن میں تجربہ گاہیں ، تدریسی کمرے اور عجائب گھر شامل ہیں۔یہ عجائب گھر متنوع سطح پر تحقیقی، اقلیتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ طالبات کو نظریاتی اور تحقیقی علوم میں مدد فراہم کرنے کے لیے تجربہ گاہوں کو جدید سائنسی آلات سے سنوارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ ہذا میں انٹر نیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔اس شعبے کے بہترین ، با صلاحیت اور ہنر مند اساتذہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شعبہ کا معیار بہتر کرنے میں کوشاں ہیں ۔ شعبہ ہذا طالبات کے لیے مختلف اوقات میں نصابی اور غیر نصابی دوروں کا اہتمام بھی کرتا رہتا ہے تا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی کانفرنس اور ورک شاپس میں حاضر ہو کر شعبہ ہذا اور ادارے کا نام روشن کر سکیں۔ طالبات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایسے منصوبوں پر کام تحقیق کریں جس سے وہ سائنس کی دنیا میں اپنا لوہا منوا سکیں۔