ماحولیاتی مجلس

گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی میں ماحولیاتی مجلس کا قیام ۲۰۱۴ء ؁ میں عمل میں آیا۔ اپنے قیام سے تا حال یہ مجلس جامعہ کی طالبات کے اندر ماحولیاتی مسائل کے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ مجلس ماحول کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے افرادی قوت پیدا کرنے کی جانب بھی راغب ہے۔

اغراض و مقاصد

مجلس ہذا کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں۔
طالبات کو موجودہ ماحولیاتی مسائل کے متعلق آگہی فراہم کرنا
طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا کہ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں
طالبات کو اس قابل بنانا کہ صحت مند ماحول کو فروغ دیں
طالبات میں اپنے گردوپیش کے ماحول کو صاف کرنے کے لیے آگہی فراہم کرنا اور اُس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا
مختلف سیمینار ، لیکچرز ، تقاریری مقابلوں کو منظّم کرنا
ماحول کو درپیش خطرات کے متعلق آگہی بیدار کرنے کے لیے مختلف دوروں اور پیدل سفر کا انعقاد کرنا
ہر سال ما حولیاتی دن کا انعقاد کرنا
ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے اشتہارات اور ماڈل بنانے کا انعقاد کرنا