شعبہ سیاسیات

سیاسیات ایک سدا بہار مضمون ہے جو مختصر مگر جامع دائرہ عمل کا حامل ہے سیاست کا شمار سائنس اور آرٹس دونوں میں ہوتا ہے۔عصر حاضر کے متحرک دور میں یہ شعبہ ذہین طالبات کو اس قابل بنانے میں مصروفِ عمل ہے کہ وہ اقوام ،ریاست، بے یقین سیاسی کلچر ، بیرونی حکمتِ عملی جیسے نظریات اور خیالات کے متعلق بذریعہ تحقیق آگاہی حاصل کر سکیں ۔ اس نصاب کا مقصد طالبات کو سیاست اور ریاستی سطح پر درپیش پیچیدگیوں ، مسائل سے آگاہ کرنااور اُن کے حل کے متعلق ٹھوس تجاویز پیش کرنا ہے۔