گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کی کوشش ہے کہ ایسا بہترین ما حول فراہم کیا جائے جہاں دانش مندانہ سوچ، تحقیق اور تجربات کو پنپنے کا موقع ملے جو مستقبل قریب میں معاشرے کی فلاح و بہبود کا سبب بن سکے۔ادارے میں اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیم و تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ’’معیار بہتر بنانے کا مرکز‘‘(کیو۔ای۔سی)قائم کیا گیا ہے۔ جامعہ کے تمام شعبہ جات میں بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنا اس ا کی اولین ترجیح ہے جس کو رئیس ا لجا معہ پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی اورکیو۔ای۔سی کی ٹیم نے مل کر ترتیب دیا ہے۔