اکیسویں صدی میں جامعات تعلیم اور تحقیق کے مراکز بن کر اُبھریں ہیں جن میں تعلیم و تحقیق جدیدیت کی راہوں پر گامزن ہیں۔ گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی نے اپنے آپ کو دورِ حاضر کی بین الاقوامی جامعات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ اس امر کے لیے تعلیم و تحقیق کے معیار کو بڑھانا نا گزیر ہے۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی نے معیار بڑ ھانے کا سیل قائم کر رکھا ہے۔
بہترین کارکردگی ،مطابقت اور معیار اس کے تین سنہری اصول ہیں۔ادارہ ہذا تعلیمی معیار کو اہمیت دیتا ہے اور نگہداشت کے حوالے سے حد درجہ باخبر ہے۔طالبات کی ذاتی اور پیشہ وارانہ ترقی کی اہمیت سے واقف ہے۔ کیو۔ای۔سی نے جامعہ ہذا میں تعلیم و تحقیق اور انتظامی صلاحیتوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ امید واثق ہے کہ مستقبل میںیہ مرکز اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے گا۔