ایم ایس ، ایم فل پروگرام دو سال پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ہر تعلیمی سال دو میقات پر مشتمل ہوتا ہے۔ ٹھوس وجوہات کی بدولت تعلیمی دورانیہ مزید ایک برس (دو میقات ) تک قابلِ توسیع ہو گا۔ طالبات جو مقررہ دورانیے میں اپنی تعلیم مکمل کرنے میں ناکام رہیں ان کے نام جامعہ ہذا کی فہرست سے خارج کر دیے جائیں گے ۔ مزید برآں طالبات جنہیں تعلیم مکمل کرنے کے لیے توسیع دی گئی ہو گی وہ اضافی سال کی رجسٹریشن اور دیگر واجبات ادا کرنے کی مجاز ہوں گی۔