گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیالکوٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری کے بعد طالبات کے لیے ایم ایس ، ایم فل پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ پروگرام طالبات کو اپنے شہر میں رہتے ہوئے ساز گار اور دوستانہ ماحول میں زیرِ تعلیم سے آراستہ کرے گا۔فی الوقت ایم ایس، ایم فل پروگرام مندرجہ ذیل مضامین میں کرایا جا رہا ہے۔
انگریزی، اُردو، اسلامیات، معاشیات، سیاسیات، کیمیا، حیوانیات، نباتیات، طبیعات، کمپیوٹر سائنس۔

داخلہ پالیسی :۔

داخلوں کا آغاز ہر سال بی ایس آنرزمیقات ہشتم کے اعلان کے بعد ہو گا۔
داخلے خالصتاََ میرٹ (اہلیت) کی بنیادپر دئیے جائیں گے۔

انتخاب کا معیار :۔

ایم ایس، ایم فلِ میں داخلہ کی خواہش مندامیدواران کا سولہ سالہ تعلیم ہونا ضروری ہے۔
کم سے کم ۵.۲ سی جی پی اے ہونا چاہیے(میقاتی نظام میں چار میں سے اور سالانہ نظام میں فرسٹ ڈویژن (درجہ اوّل)درکار ہے۔)
جامعہ ہذا کا متعلقہ شعبہ کم ازکم دو پی ایچ ڈی اراکین پر مشتمل ہو۔ اپنے متعلقہ مضمون کے حوالے سے GAT-NTS ٹیسٹ کی طرز کا امتحان منعقد کرائے گی جس میں ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہو ں گے۔ داخلہ پروگرام قومی اخبار اور جامعہ کی ویب سائٹ پر مشتہر کیا جائے گا۔
امیدوار اپنے متعلقہ شعبہ جات میں داخلہ کمیٹی کے ذریعے درخواست دیں گے اور وہ کمیٹی درخواست کی جانچ پڑتال اور انٹر ویو لے گی۔
امیدوار اس وقت تک ایم ایس ،ایم فل کی طالبہ نہیں بن سکتی جب تک وہ متعلقہ شعبہ کی داخلہ کمیٹی کو کامیابی کے ساتھ مطمئن نہ کر لیں۔