آرٹس ہیو مینیٹس کی طالبات کے نام اہم پیغام

انٹر میڈیٹ کی جماعتوں کا داخلہ مضمون کے انتخاب پر منحصر ہو گا۔اس انتخاب شدہ مضمون کی طالبات کی تعداد کم از کم بیس ہونا لازم ہے۔ اگر طالبات کی تعداد بیس سے کم ہے تو طالبات کو پیش کش کی جائے گی کہ وہ کسی دوسرے مضمون کا انتخاب کریں جس میں طالبات کی تعداد بیس ہو۔

انٹر میڈیٹ کی طالبات کے نام اہم پیغام

انٹر میڈیٹ میں داخلہ ٹیسٹ لینے کے بعد انٹر میڈیٹ میں اپنی تعلیمی قابلیت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیسٹ دورانیہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ طالبات اپنی تعلیمی اہلیت کو بہتر بنا سکیں ان کو موقع فراہم کیا جاسکے کہ وہ بورڈ میں امتیازی درجات حاصل کر سکیں۔ یہ پیشکش تمام سرکاری اور نجی طالبات کے لیے ہے کہ وہ ٹیسٹ سیشن میں شرکت کر سکیں ۔ٹیسٹ سیشن کا انعقاد مختلف ماہرِ اساتذہ کی نگرانی میں ہو گا۔ (ان ٹیسٹ میں واجبات کی معلومات کے لیے جامعہ ہذا کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے)۔