سائنسی علوم

شعبہ نباتیات:۔

انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیمی سطح کے امتحان میں پچاس فیصد نمبردر کار ہوں گے۔علاوہ ازیں حیاتیات میں اختیاری مضمون کے طور پر کم از کم پچاس فیصد نمبر ہونا لازم ہے۔

شعبہ کیمیا :۔
انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیمی سطح کے امتحان میں پچاس فیصد نمبردر کار ہوں گے۔علاوہ ازیں کیمیا میں اختیاری مضمون کے طور پر کم از کم ساٹھ فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

 شعبہ ریاضی :۔
انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی سطح کے امتحان میں پچاس فیصد نمبر درکار ہوں گے مزید برآں ریاضی میں اختیاری مضمون کے طور پر کم از کم پچاس فیصد نمبروں کا ہونا لازم ہے۔

شعبہ طبعیات :۔

انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی سطح کے امتحان میں پچاس فیصد نمبر درکار ہوں گے مزید براں طبعیات میں اختیاری مضمون کے طور پر کم از کم پچاس فیصد نمبروں کا ہونا ضروری ہے۔

نوٹ:۔   وہ طالبات جنہوں نے انٹر میڈیٹ میں کیمیا ، طبعیات ،ریاضی بطور مضمون پڑھا ہو وہ شعبہ طبعیات میں بی ایس آنرز کے لیے اہل ہوں گی۔

 

شعبہ حیوانیات:۔
درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے انٹر میڈیٹ کی سطح پر حیاتیات کا مضمون پڑھا ہواور کم از کم ساٹھ فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
انٹر میڈیٹ کی سطح پر مجموعی طور پر پچاس فیصد نمبر ہونے چاہیے۔ طالبات کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ایف ایس سی میں حیوانیات کو اختیاری مضمون کے طور پر پڑھا ہو۔

سماجی سائنسی علوم

شعبہ انگریزی:۔

شعبہ انگریزی چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ کے خواہش مند امیدواروں کے لیے مندرجہ ذیل لوازمات ضروری ہیں۔
انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی امتحانات میں مجموعی طور پر پچاس فیصد نمبر درکار ہیں۔
انٹر میڈیٹ میں انگریزی مضمون میں پچاس فیصد نمبر ضروری ہیں۔
انٹر میڈیٹ میں جن طالبات نے انگریزی کو بطور اختیاری مضمون پڑھا ہو گا اُن کو بیس فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے۔

شعبہ اُردو:۔
انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی امتحانات میں پچاس فیصد نمبردر کار ہیں۔انٹر میڈیٹ اردو لازمی میں پچاس فیصد نمبر ضروری ہیں۔
انٹر میڈیٹ میں جن طالبات نے اردو کو بطور اختیاری مضمون پڑھا ہو گااُن کو بیس فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے۔

شعبہ اسلامیات:۔
شعبہ ہذا میں داخلہ انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی مروجہ امتحان میں مجموعی طور پر پچاس فیصد یا اس سے زائد حاصل کردہ نمبروں پر ہو گا۔

شعبہ سیاسیات:۔

انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی امتحانا ت میں مجموعی طور پر پچاس پچاس فیصد نمبر درکار ہیں۔
انٹر میڈیٹ میں جن طالبات نے سوکس کو بطور مضمون پڑھا ہو گاانہیں دس اضافی نمبر دیے جائیں گے ۔

شعبہ نفسیات :۔
انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی امتحانات میں پچاس فیصد نمبر درکار ہیں
انٹر میڈیٹ میں جن طالبات نے نفسیات کو بطور اختیاری مضمون ہو گا انہیں ۱۰ نمبر اضافی دیے جائیں گے۔

شعبہ عمرانیا ت :۔
انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی سطح پر پچاس فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

شعبہ فنونِ لطیفہ :۔
انٹر میڈٹ یا مساوی امتحان میں پچاس فیصد نمبر درکار ہوں گے۔
داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ جن طالبات نے انٹر میڈیٹ میں فنونِ لطیفہ کا مطالعہ کیا ہو گا اُنہیں ۱۰ دس اضافی نمبر دئیے جائیں گے

شعبہ کمپیوٹر سائنس :۔
شعبہ کمپیوٹر سائنس میں داخلہ کے لیے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے انٹر میڈیٹ میں کمپیوٹر سائنس کو بطور مضمون پڑھا ہو اور اے لیول میں ریاضی کا مضمون پڑھا ہویا تین سالہ الیکڑک، الیکڑانک،کمپیوٹر ہارڈ وئیر /ٹیلی کامن انجنئیرنگ کے مضامین میں کسی بھی ایسے ادارے سے تین سالہ ڈپلومہ حاصل کیا ہو جو تکنیکی بورڈ کا تسلیم شدہ ہو۔
نوٹ:۔   تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ ہولڈر مخصوص نشستوں کے اہل ہوں گے۔

شعبہ تکنیکی معلومات /انفارمیشن ٹیکنالوجی
شعبہ تکنیکی معلومات میں داخلہ کے خواش مند امیدواروں کے لیے لازم ہے کہ انہوں نے انٹر میڈیٹ میں ریاضی کو بطور مضمون پڑھا ہو۔ اے لیول میں ریاضی کا مضمون پڑھا ہو یا تین سالہ الیکڑک، الیکڑانک،کمپیوٹر ہارڈ وئیر ،ٹیلی کام انجنئیرنگ کے مضامین میں کسی بھی ایسے ادارے سے تین سالہ ڈپلومہ حاصل کیا ہو جو تکنیکی بورڈ کا تسلیم شدہ ہو۔
نوٹ:۔  تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ ہولڈر مخصوص نشستوں کے اہل ہوں گے۔

کاروباری انتظامیہ

شعبہ بی بی اے:۔
ایف ایس ای ، پری انجنئیرنگ، آئی کام، آئی سی ایس یا اس کے مساوی سطح کے امتحان میں پچاس فیصد نمبر درکار ہوں گے۔
آئی کام، آئی سی ایس ، معاشیات ، شماریات، ریاضی بطور مضمون کو انٹر میڈیٹ کی سطح پر پڑ ھنے والی طالبات کے لیے بیس نمبر اضافی دیے جائیں گے۔

شعبہ معاشیات:۔
امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ انٹر میڈیٹ کے مساوی امتحان میں مجموعی طور پر پچاس فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہوں ۔ مزید براں معاشیات، شماریات اورریاضی مضامین میں پچاس فیصد سے زائد نمبروں کا حامل ہو ۔