بی ایس جماعتوں میں داخلے کے خواش مند امیدواران کے لیے انٹر میڈیٹ یا اے لیول کا امتحان کسی بھی حکومتی یا نجی ادارے سے کم از کم درجہ دوم (سیکنڈ ڈویژن) میں پاس کرنا ضروری ہے۔ نجی اداروں کی حامل طالبات بھی اس داخلے کی اہل ہو سکتی ہیں ۔
طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ جس مضمون میں داخلے کی خواہش مندہیں وہ مضمون انٹر میڈیٹ کی سطح پر وقیع (میجر) مضمون کے طور پر پڑ ھا ہو۔وہ طالبات جنہوں نے انٹر میڈیٹ کی سطح پر ریاضی بطور مضمون نہ پڑھا ہووہ بی ایس ریاضی میں داخلے کی اہل نہیں ہو ں گی۔درخواست گذار جنہوں نے ایف ایس سی میں کیمیا، طبعیات اور ریاضی بطور مضمون کا مطالعہ کیا ہوں وہ طبعیات کے چار سالہ پروگرام کے لیے اہل تصور کی جا سکتی ہیں۔
تمام طالبات انگریزی کے چار سالہ پروگرام میں اہل ہو سکتی ہیں ۔تاہم وہ طالبات جنہوں نے ایف اے میں انگریزی ادب بطور اختیاری مضمون پڑھا ہو گا اُنھیں فوقیت دی جائے گی۔ تمام طالبات اسلامی تعلیمات اور عمرانیات جیسے مضامین میں داخلہ کی اہل ہو سکتی ہیں۔ طالبات اپنی جماعتوں کے آغاز کے بعد سات دن کے اندر اندر اپنے اہم مضامین میرٹ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کی مضاز ہوں گی اور اس مقصد کے لیے اُن سے الگ واجبات وصول کیے جائیں گے۔ داخلہ اوپن میرٹ کی پالیسی کی بنا پر ہو گا۔ نامکمل یا غلط طریقہ سے پُر کیے گئے داخلہ فارم مسترد تصور کیے جائیں گے ۔
مقررہ تاریخ کے بعد جمع شدہ داخلہ فارم قبول نہیں ہوں گے۔
منتخب امیدواران کی فہرست شیڈول کے مطابق جامعہ کے نوٹس بورڈ یا ویب سائٹwww.gcwus.edu.pk پر آویزاں کر دی جائے گی۔
منتخب شدہ امیدواران کو مقررہ تاریخ کے اندر اپنے ضروری واجبات ادا کرنا ضروری ہو گا بصورت دیگر ان کا داخلہ منسوح کر دیا جائے گا۔ سوائے تحفظی واجبات کے تمام ادا کیے گئے واجبات نا قابل واپسی ہوگے واجبات قسط وار وصول نہیں کیے جائے گے اور منتخب شدہ امیدواران چالان فارم اپنے متعلقہ شعبہ کے سربراہ کے دفتر سے وصول کر سکیں گے۔ وہ امیدوار جو ایک سے زیادہ شعبہ جات میں داخلہ کے خواہش مند ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر پروگرام کے لیے علیحدہ داخلہ فارم حاصل کریں۔ داخلہ کے لیے عمر کی حد بائیس ۲۲ سال ہے لیکن مخصوص صورت حال میں گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کے با اختیار افسر اس بات کے مجاز ہیں کہ وہ عمر کی حد میں نرمی کر سکیں۔
وہ طالبات جن کا علاقہ گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی کے سفری دائرے کے اندر آتا ہو اُن کو رہائش کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔