بی ایس پروگرام چار سالہ دورانیے پر مبنی ہے۔ہر تعلیمی سال دو میقات پر مشتمل ہے۔ ٹھوس وجوہ یا عذر کی بنیاد پر دو برس (چار میقات)تک توسیع دی جاسکتی ہے۔ وہ طالبات جو مقررہ وقت میں اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکیں اُن کا نام جامعہ کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔ وہ طالبات جن کی تعلیم میں دو برس کی توسیع کی گئی ہواُن کو ان اضافی سالوں کے واجبات ادا کرنالازم ہو گا۔