ادارہ ہذا میں اس شعبہ کا قیام ۲۰۱۰ء ؁ میں عمل میں لایا گیا۔ یہ شعبہ بی ایس آنرز کی اسناد بھی جاری کر رہا ہے۔ طالبات کو مختلف تحقیقی اور عملی منصوبے تفویض کیے جاتے ہیں تاکہ طالبات کی ذہنی اور تحلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جا سکے۔ طالبات کی عملی اور تحقیقی امور میں رہنمائی کے لیے سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر لیب اور ڈیجیٹل کتب خانے کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ شعبہ ہذا کو سیکھنے والوں کے لیے ایک مثالی شعبہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کی ان کی مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کو جلا بخشے۔