شماریاتی مجلس

شماریاتی مجلس شماریات کے میدان میں تعلیم و تحقیق کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کا مقصد طالبات میں شماریات کے مضمون کی اہمیت کو اجاگر کرنااور انھیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ مختلف سماجی اور سائنسی میدانوں میں اس کو استعمال کرتے ہوئے تحقیقی مسائل کا حل تلاش کر سکیں ۔ یہ مجلس محتلف ماہر شماریات کے مابین تبادلہ خیال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اغراض و مقاصد 

اس مجلس کا مقصد شماریات کی ترقی ہے اور بطور مضمون اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مزید براں اس مضمون کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے طالبات کو اس کی جانب راغب کرنا ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے مجلس ہذا مندر جہ ذیل اقدامات کرے گی۔
شماریات کے مضمون کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے عوام الناس میں شعور پیدا کرنا
شماریات کے مضمون کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا
شماریات میں نئی تحقیق کو منظر عام پر لے کر آنا
تمام ماہر شماریات کے مابین تعاون کو فروغ دینا
ماہر شماریات کو ایسی بیٹھیک مہیا کرنا کہ وہ اپنے مشا ہدات اور تجربات کا تبادلہ خیال کر سکیں
شماریات کی تحقیق میں بہتری لانا اور اس مقصد کے حصول کے لیے مجّلات اور کانفرنس کو فروغ دینا
شماریات کی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنا
اراکین مجلس کی ضروریات سے باخبر رہنا اور ان کو مکمل کرنے کی کوشش کرنا
مختلف سیمینار کا انعقاد کرناتا کہ ہونہار طالبات کی فکری صلاحیتوں کو آشکار کیا جا سکے
پیش نظر مضمون کے ذریعے انسانی فلاح و بہبود کو فروغ دینا
ایسے مواقع کی تلاش میں رہناجو شماریات کے مضمون میں معاون ثابت ہوں
شماریات کے میدان میں ہونے والی نئی تحقیقی جہالت سے طالبات کو آگاہ کرنا