اگلی میقات میں ترقی کے لیے درج ذیل اصول و ضوابط طالبات کے لیے بنائے گئے ہیں۔ہر وہ طالبہ جو کم سے کم سی جی پی اے حاصل کرنے میں ناکام رہی ہواُس کو وہ نصاب دہرانا ہو گا جس میں اس کا گریڈ بہت کم ہو۔ اُسے موسم گرما کی میقات میں اضافی وقت دینا ہو گایا پھر اختتامی امتحانات میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا اگر جامعہ وہ نصاب پیش کر رہی ہے۔

ترقی کے اصول و ضوابط

طالبہ کے لیے ضروری ہے کہ اگلی میقات میں ترقی حاصل کرنے کے لیے کم از کم ۰۰. ۲سی جی پی اے ہو۔
اگر طالبہ کے ایک میقات میں ۸۰ . ۱ یا اُس سے زیادہ ۲ سے کم جی پی اے ہو اس کو اگلی میقات میں عارضی منتقل کر دیا جائے گا۔ اگر دوسری میقات میں۲ جی پی اے نہ آئے بلکہ ۸۰. ۱ ہو تو پھر وہ دوسری پروبیشن پر جائے گا۔ اگر وہ امیدوار ۵۰. ۱ اگلی میقات میں بھی نہ لے سکے تو اس کا نام جامعہ سے خارج کر دیا جائے گا۔
میقات میں ایک طالبہ عارضی طور پر پروبیشن کا حق دوبارہ حاصل کر چکی ہو گی۔
طالبہ کے ڈگری کے حصول کے لیے لازم ہے کہ وہ آخری میقات تک سی جی پی اے ۰۰. ۲ حاصل کرے۔
پہلے،تیسرے، پانچویںیا ساتویں میقات کی جو طالبات اپنے فیل شدہ مضمون میںیا ایسے مضامین جن میں حاصل کردہ نمبر کو بہتر بنانا مقصود ہو تو وہ آنے والے پہلے،تیسرے، پانچویںیا ساتویں میقات میں ہی ان کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
دوسرے ،چوتھے،چھٹے یا آٹھویں میقات کی جو طالبات اپنے فیل شدہ مضامین میں یا ایسے مضامین جن میں حاصل کردہ نمبروں کو بہتر بنانا مقصود ہو تو وہ آنے والے دوسرے ، چوتھے،چھٹے یا آٹھویں میقات میں ہی ان کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
اگر کوئی طالبہ کسی مضمون میں ڈی گریڈحاصل کرتی ہے تو وہ گریڈ کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ مضمون کو دہرا سکتی ہے۔

اگلی جماعت میں ترقی

مخصوص میقات کی طالبات کو اگلی میقات میں جانے کے لیے مندرجہ ذیل عوامل درکا ر ہوں گے۔

میقات سی جی پی اے میقات سی جی پی اے

میقات اوّل 1.20 میقات دوم 1.40
میقات سوم 1.50 میقات چہارم 1.60
میقات پنجم 1.70 میقات ششم 1.80
میقات ہفتم 1.90 میقات ہشتم 2.00

اگر کوئی امیدوار کسی بھی دوسری میقات میں مطلوبہ سی جی پی اے حاصل کرنے میں ناکام رہے گا تو اُسے محولہ بالا اصول و ضواط کے مطابق مطلوبہ میقات کو دوبارہ دہرانا ہو گا۔ان اصول و قواعد میں تعلیمی کونسل ہی تغیر و تبدّل کر سکتی ہے اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے قوانین بھی بنا سکتی ہے۔