گورنمنٹ کالج خواتین یونی ورسٹی سیال کوٹ کے انٹر میڈیٹ حصّہ اوّل کا داخلہ گوجرانوالہ بورڈ کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کیا جاتا ہے۔جامعہ کی داخلہ کمیٹی کی جانب سے امیدواران کو داخلہ فارم پراسپیکٹس کے ہمراہ جاری کیے جاتے ہیں۔درخواست فارم پراسپیکٹس میں دیے گئے مروجہ طریقہ کے عین مطابق حل ہونے چاہیے۔امیدوار داخلہ فارم کو پُر کر کے مطلوبہ د ستاویز ات کے ساتھ منسلک کر کے دفتر میں جمع کروا کر اس کی رسید حاصل کرسکتے ہیں۔