Qiraat and Naat Competition

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے بین الجماعتی مقابلہ حسن قرات و نعت کا انعقاد ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر شگفتہ فردوس، ادارہ عربی و علوم اسلامیہ اور  قرات و نعت  سوسائٹی سا  کے اشتراک سے عمل میں آیا۔  اس مقابلہ میں یونیورسٹی کے مختلف  شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبا ت نے  بھرپور حصہ لیا۔ مہمان اعزاز کے طور انچارج ڈین برائے  فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر افضال بٹ اور انچارج ڈین  برائے فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن  ڈاکٹر محمد الیاس نے شرکت کی ۔جب کہ پروگرام کی مہمان خصوصی رجسٹرار جی سی ویمن یونیورسٹی مس عطیہ الماس تھیں۔ مقابلہ  حسن قرات  میں تیسری پوزیشن    عمارہ فرحین ، ایم اے اسلامیات فرسٹ سمسٹر کی طالبہ نے حاصل کی۔ جب کہ دوسری پوزیشن  کی حقدار ایم ایس ذوالوجی کی طالبہ  عروبہ سلطان قرار پائیں۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن  بی ایس اسلامیات کی طالبہ خولہ بنت اظہر نے حاصل کی۔  مقابلہ حسن نعت میں تیسری پوزیشن  بی ایس انگریزی کی طالبہ  سیدہ شاہ بانو نے حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن کی حقدار  بی ایس اسٹیٹ کی  طالبہ فابیعہ خلیل قرار پائی۔ پہلی پوزیشن   بی ایس میتھ کی طالبہ  اقرا ء رحیم نے حاصل کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان اعزاز اور مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اور قرآت و نعت سوسائیٹی کی انچارج ڈاکٹر سمیرا
ربیعہ کی پروگرام کے انعقاد کے لئے کوششوں کو سراہا